Tuesday, April 23, 2024

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا برمنگھم میں آج مدمقابل ہوں گی

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا برمنگھم میں آج مدمقابل ہوں گی
July 10, 2019
 برمنگھم (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا انتخاب آج ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ برمنگھم میں ہونیوالے اہم میچ کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں ہیں مکمل  تو تماشائی بھی روایتی حریفوں کے درمیان ایکشن دیکھنے کیلئے ہیں پرجوش ہیں۔ لیگ میچ میں کینگروز نے میزبان ٹیم کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلش ٹیم 27 سال بعد میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ کینگروز آٹھویں بار سیمی فائنل کھیلیں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 1975 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوئیں جہاں کینگروز نے انگلش ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم چودہ جولائی کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔