Sunday, May 12, 2024

دوسرے سیارے پر پہلی مرتبہ پانی دریافت

دوسرے سیارے پر پہلی مرتبہ پانی دریافت
September 12, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) خلاء میں زندگی کی تلاش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سائنسدانوں نے دوسرے سیارے پر پہلی مرتبہ پانی دریافت کرلیا۔ نئی سے نئی چیز کی کھوج میں مگن سائنسدانوں  نے زمین سے اربوں میل دور سیارے پر پانی دریافت کر لیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانی کےٹو-18 بی نامی سیارے میں دریافت ہوا ہے۔ اس دریافت کی تفصیل سائنس کے جریدے نیچر ایسٹرانومی میں شائع کی گئی ہے۔ اب اگلا مرحلہ یہ ثابت کرنے کا ہے کہ اس سیارے کی فضا میں ایسی گیسیں موجود ہیں جو وہاں زندگی ممکن بنا پائیں ،  اس کے لیے نئے اور مزید طاقتور ٹیلی سکوپ چاہیے ہوں گے اور ایسا کرنے میں دس سال لگ سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق کےٹو-18 بی نامی یہ سیارہ زمین سے 100 نوری سال فاصلے پر ہے اور وہاں خلائی گاڑی بھیجنا ممکن نہیں۔