Friday, May 17, 2024

دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں: فریال مخدوم کی ٹویٹ

دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں: فریال مخدوم کی ٹویٹ
August 27, 2017

لندن (92 نیوز) باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی زندگی میں نیا موڑ آگیا۔ فریال نے ٹویٹ کردیا کہ وہ امید سے ہیں جبکہ عامر نے شادی بچانے کیلئےشرعی قانون کے ماہر سے ملاقات کر ڈالی۔

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں ٹویٹرپر ہونے والی لڑائی طلاق تک پہنچی تو رنگ کے چیمپئن ازدواجی زندگی کے میدان میں ہار گئے لیکن یہی ٹویٹر ایک بار پھر ان کی زندگی میں نیا موڑ لے آیا ہے جو اس بار کافی خوشگوار ثابت ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک بیٹی کی ماں فریال نے ٹویٹ کیا کہ الحمداللہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔ ان کے ٹویٹ کو ہزاروں مداحوں نےلائیک کیا جبکہ سینکڑوں نے مبارکبادی پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

نئے مہمان کی آمد نے دونوں کو اپنی شادی بچانے کیلئے متحرک کردیا اور انہوں نے ایک مذہبی شخصیت پیر شامی سے ملاقات بھی کر ڈالی۔ پیر شامی نے بھی عامر خان کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور کہا عامر نے ان سے دعا کرائی اور مزیدار کھانے سے تواضع کی۔

فریال کا امید سے ہونا ان کی شادی بچانے میں کس قدر معاون ہوسکتا ہے اس کا فیصلہ توعلما ہی کرسکیں گے البتہ ان کے مداحوں کی دلی خواہش ہے کہ وہ اس جوڑے کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھیں۔