Friday, March 29, 2024

دوسری شادی کےلئے پہلی بیوی کی اجازت لازمی نہیں :مولانا شیرانی

دوسری شادی کےلئے پہلی بیوی کی اجازت لازمی  نہیں :مولانا شیرانی
March 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلامی  نظریاتی کونسل کے چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں ۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کو اپنی  سفارشات بھجوا دی ہیں ۔ اسلام آبا د میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے  نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ آئین میں واضع کر دیا گیا ہے کہ ایسی کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی جو قرآن وسنت سے متصادم ہو ۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ ہوا ہے کہ نظریاتی کونسل کی سالانہ رپورٹس اسمبلیوں میں پیش کی جائیں گی۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت لینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کو نظریاتی کونسل کی سفارشات بھجوا دی ہیں۔ میاں بیوی کا رشتہ باہمی اعتماد کا ہوتا ہے ، قرآن و سنت میں دوسری شادی کے لیے بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔