Friday, March 29, 2024

دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا بم 75 سال بعد پھٹ گیا

دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا بم 75 سال بعد پھٹ گیا
October 14, 2020

پولینڈ ( 92 نیوز) دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا بم 75سال بعد پھٹ گیا۔زلزلہ نامی بم پولینڈ میں ناکارہ بنانے کی کوشش کےدوران پھٹا تاہم زیرآب ہونےکے باعث  دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولینڈمیں دوسری جنگ عظیم کےدوران گرایاگیابم 75سال بعدناکارہ بنانےکی کوشش کےدوران پھٹ گیا ، بم پھٹنےکی آواز اور دھماکہ  شہر کے چند حصوں میں محسوس کیا گیا ، پولش بحریہ کےمطابق ڈیوائس کےاستعمال کےدوران ہی بم دھماکے سے پھٹ گیا، اب اس بم سےبحیرہ بالٹک میں جہاز رانی کیلئے استعمال ہونے والی سوین جوسی کینال کوکوئی خطرہ نہیں۔

ٹیل بائے،یا’زلزلہ‘ نامی اس بم کی لمبائی 19فٹ،وزن 5.4 ٹن تھا۔اس کےنصف حصے میں دھماکہ خیز موادتھا ، اسے 1945 میں رائل ایئر فورس نےایک حملےکےدوران گرایاتھا۔

بحری فوج نےبم ناکارہ کرنے کیلئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا اور اگر وہ کامیاب ہو جاتی تو بم کو بنا دھماکے کے ہی ناکارہ بنایا جا سکتا تھا۔