Saturday, May 11, 2024

دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اتنا بڑا چیلنج نہیں دیکھا ، شاہ محمود قریشی

دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اتنا بڑا چیلنج نہیں دیکھا ، شاہ محمود قریشی
April 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ناگہانی آفت نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اتنا بڑا چیلنج نہیں دیکھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یہ مشکل گھڑی ہے۔ اس ناگہانی آفت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اتنا بڑا چیلنج نہیں دیکھا جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ دنیا میں 88 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکیں، 14 لاکھ لوگ متاثر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پوری قوم تمام تر وسائل بروئے کار لا کر آفت کا ہمت، جوانمردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔ ہم انفرادی، اجتماعی، صوبائی اور قومی سطح پر اس آفت سے نبرد آزما ہیں۔