Wednesday, May 8, 2024

دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کو 76 سال مکمل

دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کو 76 سال مکمل
May 9, 2021

ماسکو (92 نیوز) دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کو 76 سال مکمل ہو گئے۔ ماسکو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی۔ پریڈ کی قیادت روسی وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے کی جبکہ اس پریڈ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے ریڈ سکوائر کے اوپر جب کہ دستوں ، ٹینکوں ، اور 36 فوجی دستوں نے مرکزی گراونڈ میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا حصہ بننے والے ڈرونز نے بھی اپنے جلوے بکھیرے۔

اپنے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ وہ لوگ جو دوسری جنگ عظیم کے سبق کو فراموش کرکے ایک بار پھر جارحانہ منصوبوں کی سازش کر رہے ہیں روس ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا نسلی اور قومی برتری اور روسی فوبیا کے نعرے اس وقت سے زیادہ سے زیادہ سنسنی خیزلگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جنگ کو روکنے کے لئے تیار کردہ معاہدوں کو آسانی سے ختم کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے خطاب سے پہلے تاجکستان کے صدر کے ساتھ مل کر کریملن کی دیوار کے ساتھ شہدا اور نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھول چڑھائے۔