Monday, May 6, 2024

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے کی سترویں سالگرہ پر روس تاریخ کی سب س بڑی فوجی پریڈکریگا

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے کی سترویں سالگرہ پر روس تاریخ کی سب س بڑی فوجی پریڈکریگا
May 7, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے کی سترویں سالگرہ کے موقع پر روس تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کرے گا۔ نو مئی کو منعقد ہونے والی پریڈ سے پہلے وسطی ماسکو میں ریہرسل کے موقع پر پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا گیا ہے۔ ہتھیاروں میں جدید ترین ٹینک آرماتا ٹی فورٹین بھی شامل ہے۔ روسی فوج کے مطابق اس کی بنیاد پر مستقبل میں روبوٹک ٹینک تیار کیا جا سکتا ہےاس کے علاوہ جدید بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ آر ایس چوبیس یارز بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔ اس میزائل کوموبائل پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے،، اسکے علاوہ بک دفاعی نظام کی بھی ماسکو میں نمائش کی گئی۔ اس کے علاوہ کورنیٹ ڈی ٹینک شکن راکٹ سسٹم بھی پریڈ میں شامل ہے۔