Saturday, May 11, 2024

آر پار کی سیاست نہیں چلے گی ، بلاول بھٹو کا ن لیگ کو تحمل سے چلنے کا مشورہ

آر پار کی سیاست نہیں چلے گی ، بلاول بھٹو کا ن لیگ کو تحمل سے چلنے کا مشورہ
April 3, 2021

خیرپور (92 نیوز) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات بڑھنے لگے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آریا پار کی سیاست نہیں چلے گی ، بلاول بھٹو نے بلاول بھٹونے مسلم لیگ ن کو ’تحمل ‘سے چلنے کا مشورہ بھی دےدیا۔

خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ن لیگ کو ہضم نہیں ہوا، انہوں نے ن لیگ کو پیپلزپارٹی سے حسد نہ کرنے کی تجویز بھی دی جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا اپوزیشن صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے، دوسری جماعتیں اپوزیشن سے اپوزیشن کررہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ کچھ جماعتیں پیپلزپارٹی پر ڈیل کرنے کا تاثر دے رہی ہیں،مگرپیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم سربراہ کی ذمہ داری ہے اتحادیوں کو ساتھ رکھیں،امید کرتا ہوں مولانا فضل الرحمٰن کسی ایک پارٹی کی سائیڈ نہیں لیں گے۔