Tuesday, April 23, 2024

دوسری تھل جیپ ریلی ، اسٹاک کیٹیگری ریس آصف فضل نے جیت لی

دوسری تھل جیپ ریلی ، اسٹاک کیٹیگری ریس آصف فضل نے جیت لی
November 18, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں ہونے والی دوسری تھل جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹیگری ریس آصف فضل نے جیت لی جبکہ خواتین ریسرز میں تشنہ پٹیل فاتح رہیں ۔ ریس میں 2 خواتین ڈرائیورز سمیت 32 ریسرز شریک ہوئے ۔
صحرائے تھل میں ہونے والی دوسری جیپ ریلی میں اسٹاک کیٹیگری ریس کے 180 کلو میٹر پر محیط دشوار گزار سفر میں آصف افضل نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 40 منٹ میں طے کیا۔
منصور حلیم 3 گھنٹے میں ٹریک مکمل کرکے دوسرے جبکہ بابر خان نے 3 گھنٹے 15 منٹ میں فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
خواتین ریسرز میں تشنہ پٹیل نے 100 کلو میٹر کٹھن ٹریک 1 گھنٹہ 40 منٹ میں مکمل کر کے فتح کا تاج اپنے سر سجایا ، جبکہ ایونٹ کی کم عمر ترین ریسر مومل خان سوا 2 گھنٹے میں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہیں ۔
تھل جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹیگری میں کل 32 ریسرز نے قسمت آزمائی ۔ ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ایونٹ کے تیسرے اور آخری روز پری پیڈ کٹیگری کے لئے میدان اتوار کو سجے گا۔