Thursday, April 18, 2024

دوسری بار عمرہ کرنیوالوں کیلئے 2 ہزار ریال فیس ختم

دوسری بار عمرہ کرنیوالوں کیلئے 2 ہزار ریال فیس ختم
September 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور وزارت مذہبی  امور کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، سعودی حکومت نے ایک سال میں دوسری بار عمر ہ کرنے والوں کیلئے  دو ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی عوام کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ملنے لگا، سعودی عرب کی کونسل آف منصترز نے حال ہی میں حج اور عمرہ زائرین کیلئے  ویزا سسٹم کی از سر نو ترتیب کی منظوری دیتے ہوئے دوسری بار عمرہ کرنے والوں کیلئے دو ہزار ریال فیس ختم کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سعودی حکومت کے فیصلے کی تصدیق  کی اور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  فیس ختم کرنےکا اعلان خوش آئند ہے ، اس اقدا سے پاکستانی  عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سعودی حکومت نے ٹرانزٹ مسافروں اور وزٹ ویزا پر آنے والوں کے لئے بھی قوانین میں  تبدیلی  کر دی ہے اور اب انہیں صرف 300 سعودی ریال میں اکٹھا ویزا ملے گا۔