Thursday, April 25, 2024

 دوسری اننگز میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،273پر کوئی بھی آوٹ نہیں

 دوسری اننگز میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،273پر کوئی بھی آوٹ نہیں
May 1, 2015
کھلنا(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ  صورتحال اختیار کرگیا چوتھے روز پاکستانی ٹیم چھ سو اٹھائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،دوسری اننگز میں بنگال ٹائیگرز کی پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے، اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پارٹنر شپ کا دو سو چوبیس رنز کا ریکارڈ بھی بہتر بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمیم اقبال اور امرالقیس نے سنچریز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم چوتھے روزبیٹنگ کے لئے پہنچی تو اس نے پانچ وکٹوں پر پانچ سو سینتیس رنز بنا رکھے تھے، ٹیم بیس اعشاریہ چار اوورز ہی مزید کھیل پائی اور اس کے آخری پانچ بیٹسمین بھی پویلین لوٹ گئے۔ چھے سو اٹھائیس رنز بنا کر پاکستان نے  دو سو چھیانوے رنز کی برتری حاصل کی۔ بنگلا دیش کی طرف سے اسپنر تیج الاسلام نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو بتیس رنز بنا سکی تھی۔ دوسری اننگز کا بنگالی بلے بازوں سے پراعتماد طریقے سے آغاز کیا اور چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک 273پر کوئی بھی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا تھا ۔