Friday, April 19, 2024

دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، فضل الرحمٰن

دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، فضل الرحمٰن
November 21, 2019
ڈی آئی خان (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، فضل الرحمٰن کہتے ہیں حکومتی رٹ ختم ہو گئی، اداروں نے بھی مان لیا، عمران خان کرسی پر قابض ہے، تحریک اب بازاروں تک جائے گی، عمران خان کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے کے دوران انہیں چیئر مین سینٹ اور گورنر خیبر پختونخوا کے عہدوں کی پیشکش ہوئی ہے، مگر انہوں نے نہ صرف ان عہدوں کو ٹھکرایا بلکہ بلوچستان میں حکومت بنانے کی پیشکش بھی مسترد کر دی۔ ڈی آئی خان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ ایک جماعت نہیں بلکہ پورے ملک کا اجتماع تھا، اسی مارچ سے مسلم لیگ ن کو جزوی ریلف ملا ہے اورحکومت کی جڑیں کٹ گئی ہیں، اب صرف تنا گرانا باقی ہے۔ جے یو آئی ایف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، دوسروں کو چور چور کہنے والے اب خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔