Monday, September 16, 2024

دوسروں پر تنقید کرنا عمران خان کا ٹرینڈ بن گیا ہے،امیر مقام

دوسروں پر تنقید کرنا عمران خان کا ٹرینڈ بن گیا ہے،امیر مقام
April 28, 2017
سوات (92نیوز)دوسروں پر تنقید کرنا عمران خان کا ٹرینڈ بن گیا ہےپرویز خٹک بروکر ہیں ن لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام کہتے ہیں عمران خان نے دس ارب روپے کی پیشکش کا بیان ہوش میں نہیں دیا۔ ن لیگ ملک میں بہتری لائی ہے نوازشریف کی قیادت میں تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ نے میدان سجایا سوات کے علاقے کبل میں جہاں امیر مقام نے پرجوش خطاب میں کپتان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ تو بنایا ہی تاہم پنڈال عمران خان کے خلاف نعروں سے بھی گونج اُٹھا۔ امیر مقام نے اپنے خطاب میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا دس ارب روپے پیشکش کا بیان ہوش میں نہیں دیا امیر مقام عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بنائیں اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو نہ بنائیں ایسا ہو نہیں سکتا امیر مقام نے وفاقی وزرا کے کرپشن میں ملوث نہ ہونے کا اعلان بھی کردیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی اور ڈالر کو کوزے میں بند کر دیا ہے عمران خان نے پارلیمنٹ کو بھی معاف نہیں کیا، ڈانس کرنیوالا ٹولہ آج بھی اسلام آباد میں ناٹک کر رہا ہے۔