Saturday, April 20, 2024

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 452 رنز پر آﺅٹ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 452 رنز پر آﺅٹ
October 22, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں چار سو باون رنز بنا کر آﺅٹ ہو گیا۔ سمیع اسلم 6‘ اظہر علی صفر‘ اسدشفیق 68‘ یونس خان 127‘ مصباح الحق 96‘ یاسر شاہ 23‘ سرفراز احمد 56‘ محمد نواز 25‘ سہیل خان 26 اور ذوالفقار بابر کوئی رن بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے جبکہ راحت علی صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل نے پانچ وکٹیں اڑائیں۔ ہولڈر تین‘ بشو اور بریتھ ویٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔