Saturday, April 27, 2024

دوسرا ٹیسٹ میچ ، پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر 4وکٹوں پر207رنز بنا لئے

دوسرا ٹیسٹ میچ ، پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر 4وکٹوں  پر207رنز بنا لئے
November 24, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز) پاک نیوزی لینڈ   ٹیسٹ سیریز  کے دوسرےٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نےچاروکٹوں پر 207رنز بنا لیے۔ اظہر علی 81رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 81اور بابر اعظم 14رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے دو اور اعجاز پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے ٹیسٹ کے  پہلے روز  آغاز میں پاکستانی بیٹنگ لڑ کھڑائی مگر اظہر علی اور حارث سہیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ  کی وجہ سے پاکستان میچ میں واپس آ گیا ۔ دونوں بلے باز نیوزی لینڈ کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے ۔ سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، تو گرین کیپس کے اوپنرز   25رنز کے مجموعی اسکور پر  پویلین لوٹ گئے ۔ محمد حفیظ اور امام الحق 9،9 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بنے ۔ مشکل صورتحال میں اظہرعلی اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 126رنز کی شراکت داری قائم کی ، اظہر علی 81رنز بنا  کر رن آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 12رنز ہی بنا سکے ۔حارث سہیل 81اور بابر اعظم 14رنز بنا کر کریز پر موجود  ہیں ۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے دو اور اعجاز پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔