Friday, April 26, 2024

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 418 رنز پرپہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 418 رنز پرپہلی اننگز ڈکلیئر کر دی
November 26, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین  ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 418 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ پہلی اننگز میں  مجموعی طور پر پاکستانی بلے باز  چھائے رہے ۔گو کہ  اوپنر اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے ، امام الحق اور محمد حفیظ 9،9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  مگر اظہر علی ،حارث سہیل  اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی  کے باعث پاکستان نے 418رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اظہر علی نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے ۔ حارث سہیل نے 13چوکوں کی مدد سے 147 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ بابر اعظم 127 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ اسد شفیق بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ صرف 12 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے دو جب کہ ٹرینٹ بولٹ  اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کھیلا۔