Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز نے 75رنز پر 5وکٹیں گنوا دیں

دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز نے 75رنز پر 5وکٹیں گنوا دیں
December 1, 2018
ڈھاکہ( 92 نیوز) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ   میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم  75 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو  پہلی اننگز کا حساب برابر کرنے کیلئے ابھی 433رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں ۔ بنگلہ دیش کے 508رنز کے تعاقب میں  ویسٹ  انڈیز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ اوپنر  اور ویسٹ انڈیز کپتان برتھ ویٹ بغیر کوئی رن بنائے ہی شکیب الحسن کا شکار ہو گئے ۔ ساتھی اوپنر کیران پاؤل بھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ مڈل آرڈر بھی بنگلہ دیش کی باؤلنگ کے سامنے ٹک نہ پائے اور خاطر خواہ مزاحمت کئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔شائی ہوپ 10،سنیل امبرس7 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جب کہ روسٹن چیز بغیر کوئی رن بنائے ہی واپسی کی راہ لے گئے ۔ شمرون ہٹمیئر32 اور شین ڈورچ17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔  ویسٹ انڈیز کل  75رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کرے گا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں  508 رنز بنائے تھے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ  136 اور  کپتان شکیب الحسن نے 80  رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔ اوپنر شادمان اسلام نے 76اور لٹن داس  54رنز بنائے ۔