Saturday, April 27, 2024

دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا‘ مصباح الیون میں دو تبدیلیاں متوقع

دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا‘ مصباح الیون میں دو تبدیلیاں متوقع
October 20, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل ابوظہبی میں شرو ع ہوگا۔ مصباح الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنک ٹیسٹ میں کالی آندھی کا رخ موڑنے والے شاہینوں نے دوسرے ٹیسٹ پر بھی نظریں جما لیں۔ دونوں ٹیمیں کل سے ان ایکشن ہوں گی۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے مصباح الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ یونس خان کی واپسی ہوگی۔ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر بھی حتمی الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ گرین کیپس ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی طرح ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ فتح کیلئے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔