Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
November 29, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، جس میں 'پنک بال' استعمال کی جارہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز کے آخری میچ میں حارث سہیل،نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسیٰ خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم نے  دوسرے روز بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ دو اوپنرز کو کھلایا جائے گا۔ وہ خود نمبر تین پر بیٹنگ  کریں گے۔ اظہر علی کا کہنا تھا نسیم شاہ  پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، موسیٰ خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ شام کے سیشن میں یاسر شاہ  کا کردار بھی اہم ہو گا۔ آسٹریلوی  قائد ٹم پین نے کہا پچ اور گراؤنڈ پر اچھی گھاس  ہے جو مختلف نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں کینگروز کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاہین 1999سے آسٹریلیا میں مسلسل تیرہ ٹیسٹ میچ ہار چکے ہیں۔ آسٹریلیا جیتا تو یہ اسکا پاکستان کیخلاف  آسٹریلوی سرزمین پر  مسلسل پانچواں کلین سویپ ہو گا۔