Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹی ٹوینٹی !!! پروفیسر نے چھکا مار کر پاکستانی اننگز کا افتتاح کر دیا

دوسرا ٹی ٹوینٹی !!! پروفیسر نے چھکا مار کر پاکستانی اننگز کا افتتاح کر دیا
January 17, 2016
ہیملٹن (ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اس لئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹف میچ ہے، بھرپور مقابلہ کریں گے اور سیریز میں واپس آنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کو آرام دے کر روس ٹیلر اور میک کلنگھن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔