Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹی ٹوینٹی: شاہینوں نے شائقین کو ایک بار پھر مایوس کر دیا

دوسرا ٹی ٹوینٹی: شاہینوں نے شائقین کو ایک بار پھر مایوس کر دیا
January 17, 2016
ہملٹن(ویب ڈیسک)پہلا ٹی ٹوینٹی جیتنے والے شاہینوں نے دوسرے میچ میں شائقین کو مایوس کر دیا۔  محمد عامر کا جادو چلا نہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود نے اپنی چال بدلی۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے  راتوں کی نیندیں حرام کیں سینئر کھلاڑیوں کی مخالفت مول لی اپنے لاڈلے عامر کو ٹیم کا حصہ بنایا کہ عامر نیوزی لینڈ میں کمال دکھائے گا   اسی لیے تو پاکستانی کرکٹ شائقین نے  فاسٹ باؤلر  سے بہت سی امیدیں  لگا لیں  لیکن جارح مزاج باؤلر نے ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے دو میچوں میں ہی اپنے فینز کو مایوس کر دیا۔ عامر نے دو میچوں میں سات اوورز کرائے اور  بچوں کی طرح مار کھائی پینسٹھ رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے۔ دوسرے  میچ میں عامر نے تین اوورز میں تقریبا بارہ کی اوسط سے رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں عامر کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔  بین الاقوامی میچز اور لیگز کی کرکٹ میں بہت فرق ہے۔ عامر نے تو شائقین کو مایوس کیا ہی لیکن احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ سیلفی ماسٹر احمد شہزاد دو میچوں میں مجموعی طور پر پچیس رنز بنا سکے بیٹنگ وکٹ پر بھی احمد شہزاد کچھ نہ کر پائے۔ صہیب مقصود  کو کتنے چانس چاہیئں ، پہلے میچ میں صفر کی خفت اٹھائی اب کی بار اٹھارہ رنز بنا سکے وہ بھی تئیس گیندیں کھیل کر  جبکہ ان کی فیلڈنگ کا معیار بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔