Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹی ٹوینٹی !!! شاہین سیریز جیتنے کیویز بچانے کیلئے میدان میں اترینگے

دوسرا ٹی ٹوینٹی !!! شاہین سیریز جیتنے کیویز بچانے کیلئے میدان میں اترینگے
January 17, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹوینٹی آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ شاہین سیریز جیتنے اور کیویز سیریز بچانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں تبدیلی متوقع نہیں جبکہ میزبان ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ پہلا میچ جیتنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں جبکہ میزبان ٹیم شکست کے پیش نظر ایک دو تبدیلیاں کر سکتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دوسرے میچ میں بھی فاسٹ باو¿لر محمد عامر سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ آفریدی الیون دوسرا میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ کیویز پاکستان کو ہرا کر سیریز میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ گرین شرٹس نے کپتان شاہد آفریدی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو سولہ رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اکہتر رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم صرف ایک سو پچپن رنز بنا سکی۔