Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ٹی ٹونٹی : پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز0-2سے جیت لی

دوسرا ٹی ٹونٹی : پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز0-2سے جیت لی
August 1, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹوینٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان سری  لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو بہتر رنز بنائے۔ کوشال پریرا انیس، دلشان دس،  ڈیبیو کرنے والے شیہان جے سوریا چالیس، ڈی سلوا چودہ اور تھیسارا پریرا ایک اور سروردھنے تئیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کاپو گڈیرا اڑتالیس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے  رہے جبکہ اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے  داسون شناکا سات رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایک سو تہتر رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا تقریباً 40کے مجموعی سکور پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد شاہد آفریدی کی اور انور علی کی دھواں دھار بیٹنگ سے پاکستان نے بیسویں اوور کی دوسری گیند پر ہدف حاصل کر لیا ۔