Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم 12 رنز کے مجموعی اسکور پر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے پر فخر زمان اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ گرین شرٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

فخر زمان نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 57 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے 39 اور حیدر علی نے 6 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور امین السلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے ناظم الحسن 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، فخر زمان مین آف دی میچ قرار پائے۔