Wednesday, May 8, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ آج پھر مدمقابل آئیں گے

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ آج پھر مدمقابل آئیں گے
July 18, 2021

لیڈز (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

لیڈز میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم نوٹنگھم سے بس کے ذریعے لیڈز پہنچ گئی۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے بس میں سفر کی ویڈیو جاری کی، کوچز کھلاڑیوں کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں غلطیوں سے آگاہ کرتے نظر آئے۔ 

اس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا کہنا ہے کوشش تھی وکٹ کی کنڈیشن کےمطابق کھیلیں اور بڑی پارٹنر شپ لگائیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔