Wednesday, May 8, 2024

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
July 18, 2021

لیڈز (92 نیوز) دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں۔ گرین شرٹس نے سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں۔ قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے  زور لگائے  گی تو میزبان ٹیم انگلینڈ بھی سیریز میں واپسی کی بھر پور  کوشش کرے گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی حاصل کر لی تھی۔

 ادھر پی سی بی نے  قومی ٹیم کی نوٹنگھم سے لیڈز تک بس کے ذریعے سے روانگی  کی ویڈیو جاری کی  جس میں کوچز کھلاڑیوں کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں غلطیوں سے  آگاہ کرتے نظر آئے۔