Monday, May 13, 2024

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
November 8, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹی 20 میچ بھی جیت لیا، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

دوسرا ٹی 20 میچ بھی پاکستان کے نام رہا ، کپتان بابر اعظم اور حیدر علی  کی 100 رنز کی شراکت داری کی بدولت 134 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 15.1 اوورز میں 137 رنز بنا ڈالے ۔

پاکستان نےٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بازی کی دعوت دی ، مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا پائی ۔

135 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو فخر زمان تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔انہوں نے 11 گیندیں کھیل کر 5 اسکور بنائے ۔

فخر کے بعد کپتان بابر اعظم نے نوجوان بلےباز حیدر علی کیساتھ مل کر 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ جہاں فخر زمان 28 گیندوں پر 51 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 8چوکے اور ایک چھکا لگایا۔نوجوان بلے باز حیدر علی نے 43 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم میدان میں  اتری تو دونوں اوپنرز حارث رؤف کا شکار ہوئے ۔ وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر تین ، کپتان چیبھابھا 15 رنز ہی بنا پائے ۔تو سین ولیمز نے 13 رنز بنائے ، وہ فہیم اشرف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنیوالے ویسلے مدھیویر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ سکندر  رضا عثمان قادر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔چیگمبرا  عثمان قادر کی گیند پر اسٹیمپ  ہوئے ۔ڈونڈ ٹریپنو نے حارث رؤف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھمایا ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے تین ،تین جبکہ فہیم اشرف نے ایک کو میدان بدر کیا ۔محمد اشرف نے 4 اوورز میں 28،حارث رؤف نے 31،فہیم اشرف نے 20 ،وہاب ریاض نے 31 اور عثمان قادر نے 23 رنز دیے ۔