Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹورمیچ : قومی کرکٹ ٹیم کی سسیکس کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری

دوسرا ٹورمیچ : قومی کرکٹ ٹیم کی سسیکس کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری
July 8, 2016
لندن(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کا سسیکس کے خلاف دوسرا ٹور مچ جاری ہے ، سسیکس ٹیم کے کپتان نے ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تفصیلات کےمطابق انگلیںڈ کے خلاف سیریز کیلئے موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا تین روزہ ٹور میچ سسیکس کے خلاف جاری ہے ،، سسیکس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے دونوں اوپنرز بالترتیب سترہ اور چار رنز بناکر چلتے بنے  قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے ایک بار پھر ٹیم کو سنبھالا دیا ۔ لیجنڈ بلے باز یونس خان اور ون ڈے کےکپتان محمد اظہر کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم کو اچھا سٹینڈ مل گیا ۔ انسٹھ سکور بنا کر یونس خان آوٹ ہوئے تو کپتان مصباح الحق نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور اپنی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پہلے دن کا کھیل ابھی تک جاری ہے اور پاکستانی ٹیم نے 86ویں اوور میں چار وکٹوں پر 325رنز بنالئے ہیں جبکہ محمد اظہر اور مصباح الحق ابھی تک کریز پر موجود ہیں ۔