Thursday, April 18, 2024

دوسرا ویمن ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

دوسرا ویمن ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر
November 4, 2019
لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان نے مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کی، کپتان بسمہ معروف نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز کی اننگز تراشی جبکہ جوریہ خان 24 رنز بنا کر قابل ذکر بلے باز رہیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پرعبور کرلیا۔ فرحانہ کی 67 رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف اور ڈیبیو کرنے والی عروب شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔