Friday, April 19, 2024

دوسرا ون ڈے : گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا

دوسرا ون ڈے : گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا
January 15, 2017
میلبورن(92نیوز)کپتان بدلا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کی روٹھی ہوئی قسمت بھی مان گئی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی گرین شرٹس نے آسٹریلیا میں آسٹریلیا کیخلاف فتح حاصل کی جبکہ حفیظ مین آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کےمطابق کیا باؤلنگ کیا  فیلڈنگ کیا  بیٹنگ پروفیسر کے سارے فارمولے چل گئےشاہینوں  نے بالآخر میلبورن میں  کینگروز کو  دبوچ لیا۔ کپتان بدلتے ہی جیسے پوری ٹیم میں کرنٹ دوڑ گیا پہلے باؤلرز نے آسٹریلوی ٹیم کو دو سو بیس تک محدود کیا۔پھرصرف چاروکٹیں کھو کر ہی ہدف حاصل کر لیاحفیظ نے بہتر رنز بنا کر جیت میں  اہم کردار ادا کیا شعیب ملک اور بابر اعظم  نے بھی  بہترین اننگز کھیلیں۔ کپتان حفیظ نے  جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔  تین تبدیلیاں  پاکستانی ٹیم کو راس آگئیں،شعیب ملک اور اسد شفیق کے آنے سے جہاں   بیٹنگ مضبوط ہوئی وہیں جنید خان نے  بھی اہم وکٹیں لے کر اپنی واپسی کو یادگار بنایا۔ پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔ سیریز کا تیسرا میچ انیس جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائےگا۔