Friday, April 26, 2024

دوسرا ون ڈے، پاکستان کو 52 رنز سے شکست، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کو 52 رنز سے شکست، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2  کی فیصلہ کن برتری حاصل
July 10, 2021

لارڈز (92 نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 52 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 195 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم ابتدا میں ہی 5 وکٹیں گرنے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئی، اوپنر امام الحق ایک رن، کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر فخر زمان 10، صہیب مسعود 19، شاداب خان 21، فہیم اشرف ایک، حسن علی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے ڈٹ کر برطانوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی مزاحمت کرتے ہوئے 18 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔ حارث رؤف ایک رن بناکر آؤٹ ہونے والے آخری قومی بلے باز تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے لوئس گریگری نے 3، ثاقب محمود اور کریگ اورٹن نے 2،2 جبکہ برایڈن کارسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بارش کے باعث میچ 47 اوور تک محمدود کیا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 45.2 اوررز میں 247 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کے فل سالٹ 60 اور جیمز وینس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

کپتان بین اسٹوکس 22 لوئس گریگری 40 رنز بنا سکے، ڈیوڈ میلان زیک کراؤلی اور کریگ اوورٹن بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے دو، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور شاداب خان نے ایک ایک شکار کیا۔