Saturday, April 27, 2024

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو 252 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو 252 رنز کا ہدف دے دیا
August 27, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 252 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹٰیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہ ہوسکا ۔ انگلش باولنگ کے سامنے پاکستان کی ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑ گئے ۔  شرجیل اور اظہر علی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سمیع ایک رن بناکر چلتے بنے ۔ بابر اعظم نے کچھ دیر مزاحمت کی تاہم وہ بھی پویلین لوٹ گئے ۔ اس موقع پر سرفراراحمد اور عما د وسیم نے انگلش بالرز کی خبر لی ۔ سرفراز احمد 105 جبکہ عماد وسیم 63رنز بناکر انگلینڈ کو 252 کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے ۔