Friday, April 26, 2024

دوسرا ون ڈے : پاکستانی ٹاپ آرڈر انگلش باﺅلرز کے سامنے بھیگی بلی بن گیا

دوسرا ون ڈے : پاکستانی ٹاپ آرڈر انگلش باﺅلرز کے سامنے بھیگی بلی بن گیا
August 27, 2016
لندن (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ انگلش ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے میچ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سمیع اسلم کی صورت میں گری جنہوں نے ووکس کی گیند پر بٹلر کو کیچ پکڑا دیا۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر شرجیل خان بھی ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اظہر علی تھے جن سے ذمہ دارانہ اننگز کی توقع تھی مگر وہ بھی صفر کے سکور پر ووکس کی گیند پر بٹلر کو کیچ تھما بیٹھے۔ یوں پاکستانی ٹاپ آرڈر کوئی خاطرخواہ کارکردگی دکھائے بغیر پویلین واپس لوٹ گیا۔ پاکستانی سکواڈ سمیع اسلم‘ شرجیل خان‘ اظہرعلی‘ بابراعظم‘ سرفرازاحمد‘ شعیب ملک‘ عماد وسیم‘ یاسرشاہ‘ وہاب ریاض‘ حسن علی اور محمدعامر پر مشتمل ہے۔ انگلش سکواڈ رائے‘ ہیلز‘ روٹ‘ مورگن‘ بین سٹوکس‘ بٹلر‘ معین علی‘ ووکس‘ اے راشد‘ پلنکٹ اور ووڈ پر مشتمل ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا ساوتھیمپٹن میں ہونے والا پہلا میچ جیتنے کے بعد میزبان انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی برتری مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔