Tuesday, May 7, 2024

مسلسل 12شکستوں کے بعد شاہینوں کی ون ڈے میں نیوزی لینڈ سے جیت

مسلسل 12شکستوں کے بعد شاہینوں کی ون ڈے میں نیوزی لینڈ سے جیت
November 10, 2018
ابو ظہبی (92 نیوز) مسلسل 12شکستوں کے بعد شاہینوں نے دوسرے ون ڈے میں کیویز کو چھ وکٹوں سےشکست دے دی۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس،،،جارح مزاج اوپنر نے 88رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اوپننگ بلے باز نے کیوزی باؤلرز کی خوب جم کر پٹائی کی۔ بلیک کیپس کے باؤلر فخر زمان کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آئے اور فخر زمان نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کیخلاف88رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔ قومی بلے باز کی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے۔ پاکستانی اسٹار بلے باز نے ون ڈےکیرئیر کی ساتوں نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری جانب امام الحق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کےفرگوسن کا باؤنسرچہرہ پرلگنے پر ریٹائرڈہرٹ ہوئے،،،امام الحق کواسپتان منتقل کیا گیا جہاں قومی بلے باز کا سی ٹی اسکین کیا گیا، ڈاکٹرز  نے امام الحق کو 72گھنٹےآرام کا مشورہ  دیا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ جاندار رہی مگر اس  سے پہلے پاکستانی باؤلرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ۔نیوزی لینڈ کو 209تک محدود  کردیا۔گرین شرٹس کی جانب سےشاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے ون ڈے میں قومی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ،،،نیوزی لینڈ کی ٹیم نو وکٹوں پر 209رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ اور نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کیوی بیٹسمین کو کھل کر شارٹ لگانے کو موقع نہ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے لائن اینڈ لنتھ پر باؤلنگ  کرواتے ہوئے  نیوزی لینڈ بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور چار  کیوز کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی دیے۔ پروفیسر کا فارمولا بھی خوب کام آیا،،،،محمدحفیظ کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے نیوزی لینڈ بلے بازمشکلات کا شکار دکھائی دیے۔محمدحفیظ نے اکتیس  رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی حسن علی نے دواور شادب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کے کیخلاف دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ قبل ازیں نیوزی لیند کی جانب سے راس ٹیلر 86 بنا کر ٹاپ اسکور ر رہے۔ ہنری نکولسنے 33 اور جارج ورکر نے 28 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین کیویز سے پہلے ون ڈے کا بدلہ چکتا کرنے میدان میں آگئے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی جس میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف پلیئنگ الیون میں شامل کیئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ غلطی کا کوئی موقع نہیں۔ سیریز جیتنے کے لیے قومی ٹیم کے لیے اگلے تمام میچزمیں لازمی فتح درکار ہے۔ بلیک کیپس نے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے مات دی تھی۔ کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز اسکور کیے۔ راس ٹیلر 80 اور ٹام لیتھم 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سرفراز الیون کی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیا۔ فاسٹ باؤلر نے شاندار ہیٹرک کی اور پاکستان کی پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔