Friday, May 17, 2024

دوسرا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیدیا
November 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیدیا۔ مہمان ٹیم 45.1  اوور میں 206 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے برین چاری اور کپتان چامو چبابا نے اننگز کا آغاز کیا، چاری صرف 25 ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بن گئے۔ کپتان چبابا بھی صرف 6 رنز ہی بنا سکے اور حارث کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے ایروین صرف 3 رنز بنا کر محمد موسیٰ کا شکار بنے۔ برینڈن ٹیلر 36 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے 10، سکندر رضا 2، کرسورو 7 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے۔ ممبا 11 رنز بناکر محمد موسیٰ اور موضارا 17 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد موسیٰ نے 2، حارث روف ، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک کھاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے، علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کورٹزن کا سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپر وائز کرنے کا ریکارڈ توڑدیا۔ وہ اپنا 210 واں میچ سپر وائز کر رہے ہیں۔