Thursday, April 25, 2024

دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس پاکستانی مسافروں کو لیکر نئی دہلی روانہ

دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس پاکستانی مسافروں کو لیکر نئی دہلی روانہ
September 26, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور سے پاک بھارت دوستی بس گیارہ مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔ بس میں سوار تمام مسافر پاکستانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت بس سروس واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کی کلیئرنس کے بعد بھارت کیلئے روانہ ہو گئی۔ بس میں سوار تمام مسافر پاکستانی ہیں۔ دوستی بس صبح چھ بجے کے بعد بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی لاہور سے اٹاری کے لیے روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل اتوار کی شب کو بھارتی حکام نے کسانوں کے احتجاج کا بہانہ بنا کرٹرین کی روانگی روکنے کی درخواست کی تھی جسے کچھ ہی دیر بعد واپس لے لیا گیا تھا۔