Friday, March 29, 2024

دوستانہ میچ : پنجاب اسمبلی کے ممبران نے کے پی کے ارکان اسمبلی  کو پچھاڑ دیا

دوستانہ میچ : پنجاب اسمبلی کے ممبران نے کے پی کے ارکان اسمبلی  کو پچھاڑ دیا
May 18, 2016
لاہور(92نیوز)سیاست میں ایک دوسرے پر الفاظ کے تیر چلانے  والوں نے کرکٹ کے میدان میں بھی ایک دوسرے پرخوب وار کیے ، دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پنجاب نے کے پی کے کوہرادیا خواتین ایم پی ایزنے ہلہ گلہ کرکے ماحول بنائے رکھا۔ تفصیلات کےمطابق قذافی اسٹیڈیم میں سجا  ارکان اسمبلی کے لیے کھیل کا میدان جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی  رانا محمد اقبال ،اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدسمیت  ارکین پنجاب اسمبلی  اور لیگ اسپنر یاسر شاہ  بھی شریک ہوئے پنجاب اسمبلی نے اپنی ٹیم کو مضبو ط کرنے کے لیے اپوزیشن کو بھی اپنے ساتھ ملا  لیا پنجاب کےکھلاڑیوں کاکہناتھاکہ دوستانہ میچ تمام اختلافات بھلاکرکھیل رہے ہیں ۔ خیبر پختون خواہ  کے ارکان اسمبلی نے اسٹیڈیم میں آکر خوب وارم اپ کیا بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل  خیبر پختون خواہ  ٹیم  میدان میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکی اراکان اسمبلی کہتے ہیں کہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیل کر بےحدخوشی ہوئی ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کے لیے پنجاب اسمبلی کی خواتین ممبر بھی اسٹیڈیم میں موجودرہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بھی  لگائےایک دلچسپ  مقابلے کے بعدپنجاب نے کے پی کے کو گیارہ رنزسےشکست دیدی۔