Friday, April 26, 2024

دوست ملک کے تعاون سے ریلوے کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ، شیخ رشید

دوست ملک کے تعاون سے ریلوے کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ، شیخ رشید
November 20, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔ دوست ملک کے تعاون سے ریلوے کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں سی پیک ریلوے ٹریک اور ایم ایل ون فریم ورک پرچینی وفد کیساتھ ایم اویوسائن کرنے کی تقریب ہوئی۔ شیخ رشید نے چینی نائب وزیر ریلوے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں انقلاب آ رہا ہے۔ عمران خان تیئیس نومبر کو چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے مخصوص انداز میں  کہا حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی موت کے دہانے پر کھڑی ہیں۔ وزیرریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی گولی نگلنا پڑ جاتی ہے، انہوں نے اگلے ہفتے سے گیارہ ہزار نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنی زندگی میں دو لاکھ ملازمتیں دے کر جائیں گے۔