Saturday, April 20, 2024

دورہ گھوٹکی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری

دورہ گھوٹکی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے   ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم کےدورہ گھوٹکی کا نوٹس لے لیا  اور شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ، حکام کے مطابق جواب نہ آیا تو قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کو مہر برادران سے تعزیت کیلئے گھوٹکی جانا مہنگا پڑ گیا ، الیکشن کمیشن نے  دورہ گھوٹکی پر وزیر اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالباری پتافی نے وزیراعظم کے دورہ کی شکایت کی تھی  ، جواب داخل نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے قانونی کارروائی کا اشارہ بھی دے دیا ۔ گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں 18 جولائی کو ضمنی انتخاب ہوگا  ، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دوران صدر، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سمیت سرکاری عہدہ رکھنے والے افراد کو دورے کی اجازت نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے ضابطہ اخلاق کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی ہے ۔