Thursday, April 25, 2024

دورہ کوریا کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ،کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کی عزت پیسے سے زیادہ اہم ہے:رانا مجاہد علی

دورہ کوریا کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ،کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کی عزت پیسے سے زیادہ اہم ہے:رانا مجاہد علی
May 14, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)دورہ کو ریا کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی عزت پیسوں سے زیادہ اہمیت ہے۔ ہمارے پاس فنڈز آئیں گے تو کھلاڑیوں کو دے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یقینا فیڈریشن کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی حب الوطنی پر شک کیا جائے۔ انہوں ںے کہا کہ  وہ فنڈز کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جیسے ہی فنڈز دستیا ب ہوگئے کھلاڑیوں کو ادائیگیا ں کر دی جائیں گی۔ ٹیم کے کپتان محمد عمران ہونگے جبکہ گول کیپنگ کے فرائض عمران بٹ اور مظہر عباس اد کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کاشف شاہ، محمد عرفان، تصور عباس، زوہیب اشرف، محمد توثیق، عماد شکیل بٹ، فیصل قادر، وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، عمر بھٹہ، دلبر، کاشف علی، علی شان اور رضوان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کل صبح کوریا روانہ ہوگی۔