Saturday, April 20, 2024

دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا مثبت جواب

دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا مثبت جواب
December 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت جواب دے دیا ،  آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں ہیں ۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ یو اے میں شیڈول ون ڈے سیریز کےدو میچز پاکستان میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ پاکستان میں  انٹر نیشنل کرکٹ  کی بحالی کا ایک اور سنگ میل عبور ہونے کو ہے ، 20 سال بعد آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی  کے حوالے سے پی سی بی سے بات چیت جاری ہے، پاکستان  کرکٹ بورڈ اور حکومت  سکیورٹی میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان  آئندہ سال 19مارچ سےمتحدہ عرب امارات میں  5 ایک روزہ میچز کی سیریز  کھیلی جائے گی، پی سی بی  نے  آسٹریلیا کو  سیریز کے ابتدائی دو میچز کراچی میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔