Sunday, May 19, 2024

دورہ پاکستان کیلئے پُرامید ہیں، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

دورہ پاکستان کیلئے پُرامید ہیں، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
December 26, 2021 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

نک ہاکلی نے کہا سیریز کے لیے پی سی بی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آسٹریلیا کا مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔