Saturday, April 20, 2024

دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان

دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان
May 12, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے دورہ پاکستان کے لئےسولہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاایلٹن چیگومبرا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ  پاکستان کے لئے زمبابوے کرکٹ  بورڈ نے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہےایلٹن چیگومبرا کو ٹیم کی قیادت کی زمہ داری سونپی گئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم میں سکندر رضا، چامو چبابا، چارلس کووینٹری، کریگ اروین رویا کایا، ہملٹن مساکاڈزا، موتمبامی، پنینگارا، پراسپر اتسیا بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور  زمبابوے ٹیم کے لئے ہیڈ کوچ کی خدمات سرانجام دیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام میچوں کی میزبانی لاہور کے حصے میں آئی ہیں ۔