Saturday, May 11, 2024

دورہ پاکستان کی منسوخی، چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ آئن واٹمور مستعفیٰ

دورہ پاکستان کی منسوخی، چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ آئن واٹمور مستعفیٰ
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفیٰ ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر آئن واٹمور کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی وزیراعظم بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر واٹمور سے ناراض تھے۔

آئن واٹمور صرف 10 ماہ چیئرمین ای سی بی کے عہدے پر فائز رہے، عہدے کی مدت پانچ سال تھی۔