Friday, April 26, 2024

دورہ پاکستان پر آنیوالی جنوبی افریقی ٹیم کی دوسرے روز بھی ٹریننگ

دورہ پاکستان پر آنیوالی جنوبی افریقی ٹیم کی دوسرے روز بھی ٹریننگ
January 18, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان کے دورہ پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری رہی۔

مہمان ٹیم نے تین گھنٹے کراچی جمخانہ میں پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مارک باؤچر کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز کے بعد گراؤنڈ فیلڈنگ کی اور سپرنٹس بھی لگائیں۔ پروٹیز نے نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔

جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کا نے پریس کانفرنس کرتے کہا ہماری ٹیم مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ہوم کنڈیشن پر ہرانا مشکل ہے، یہاں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے۔