Tuesday, April 23, 2024

دورہ پاکستان پر آئے عالمی فٹبالر کراچی سے لاہور پہنچ گئے

دورہ پاکستان پر آئے عالمی فٹبالر کراچی سے لاہور پہنچ گئے
November 10, 2019
لاہور(92 نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے فٹبال کے عالمی کھلاڑی کراچی سے لاہور پہنچ گئے، کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں انٹر نیشنل سوکر اسٹارز نے کراچی ایف سی کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔ انٹرنیشنل سوکر اسٹارز کاکا، لوئس فیگو، کارلز پیول اور نکولس کراچی سے لاہور پہنچ گئے، انٹرنیشنل فٹبالرز آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستانی لوکل پلیئرز کے ساتھ نمائشی  میچ کھیلیں گے۔ گزشتہ روز انٹر نیشنل فٹبالرز کراچی میں ان ایکشن ہوئے جہاں ان کا مقابلہ کراچی ایف سی سے ہوا، سوکر اسٹارز نے پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی سمیٹی۔