Wednesday, April 24, 2024

دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مصالحت پر اتر آئے

دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مصالحت پر اتر آئے
September 20, 2021 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) یکطرفہ طور پر سکیورٹی کا بہانہ بنا کر نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے بعد چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ مصالحت پر اتر آئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ منسوخ ہونے والے میچز دوبارہ کھیلنے کے متعلق سوچ بچار کریں گے، فی الحال پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا قبل ازوقت ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا، پاکستان کا جو مالی نقصان ہوا اس کے بار میں بھی سوچیں گے، پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا چاہتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستانی عوام کرکٹ کے لیے جذبہ رکھنے والی قوم ہے، ہمیں معلوم ہے کہ دورہ منسوخ کرنے سے پاکستانی عوام کو بُہت دکھ ہوا ہے۔