Thursday, March 28, 2024

دورہ ویسٹ انڈیز : ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب مکمل

دورہ ویسٹ انڈیز : ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب مکمل
March 14, 2017
لاہور(92نیوز) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں احمد شہزاد اور کامران اکمل کی واپسی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کو پی ایس ایل ،میں بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں چھے تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھی پانچ تبدیلیاں ہونگی ۔سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آ خری رائونڈ قذافی سٹیڈئم میں رات کے کھانے پر اختتام پذیر ہوا۔ سلیکشن کمیٹی نے خالد لطیف ،شرجیل خان ،سعد نسیم ،محمد رضوان اور عمر اکمل کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے فارغ کر دیا ہے جبکہ سہیل تنویر کی واپسی بھی فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دی گئی ہے۔سلیکشن کمیٹی ذرائع کے مطابق عمر اکمل فٹنس معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں جس کی وجہ سے اب انہیں باہر بیٹھنا ہوگاجبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سلیکشن کیلئے کپتان سرفراز احمد سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔احمد نواز ، شعیب ملک ، عثمان شینواری ، رومان رئیس ،ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کئے گئے۔ ایک روزہ ٹیم سے عمر اکمل ، اسد شفیق ، محمد رضوان ، ،شرجیل خان اور محمد عرفان  کو نکا ل دیا گیا جبکہ ظہر علی ، وہاب ریاض، محمد اصغر ، محمد عامر ، محمد عباس ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ عماد بٹ ، محمد عباس ، شاداب خان ، فخر زمان پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں منتخب ہو رہے ہیں۔