Friday, April 19, 2024

دورہ ویسٹ انڈیز : تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل

دورہ ویسٹ انڈیز : تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل
March 8, 2017
لاہور(92نیوز)دورہ ویسٹ انڈیزکےتربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کےناموں پر مشاورت مکمل ہو گئی ، احمد شہزاد اور کامران اکمل کے نام بھی شامل  ہیں دس روزہ کیمپ 12 مارچ سے لاہورمیں لگایا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق ، ہیڈ کوچ مکی آ رتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان مشاورت مکمل ہونے پرایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کارکردگی پر تین روزہ ایمرجنگ کیمپ سے بھی 5 لڑکوں کا انتخاب کیا جائے گا ،، جن لڑکوں کے ناموں پر مشاورت ہوئی ان میں سرفرا ز احمد ،اظہر علی ، اسد شفیق ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،بابر اعظم شامل ہیں کیمپ میں  جنید خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، محمد نواز ، راحت علی،عمر اکمل ، محمد عرفان ،وہاب ریا ض،یاسر شاہ  بھی طلب کیئے جائے گے۔رضوان کی جگہ کامران اکمل ، شرجیل خان کی جگہ احمد شہزاد کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان ، رومان رئیس ،سہیل تنویر ،اسامہ میر ، شاداب خان کو پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیا د پر ترجیح دی جا رہی ہیں پی سی بی کے زیر اہتمام 39 ایمرجنگ کھلاڑیوں کا کیمپ جاری ہے جس میں عثمان شینواری ، حسان خان، صہیب مقصود ، میر حمزہ ، محمد عرفان ، اکبر رحمان ، آ صف ذاکر کی کارکردگی کو خاص طور سے پرکھا جائے گا ۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ میں کھلاڑی 11 مارچ کو رپورٹ کرینگے 12 مارچ سے دس روزہ کیمپ لگایا جائے گا قومی ٹیم  22 اور 23 کی درمیانی رات براستہ دبئی ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی ، دورہ کے دوران چا ر ٹی ٹونٹی ، تین اور ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائے گے ۔